وادی لیپا، پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم، فری چیک اپ ، ادویات تقسیم

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج لیپہ گارڈ کے زیراہتمام وادی لیپہ میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ وادی لیپہ کے گاؤں انٹلیاں ایف پی سینٹر گورنمنٹ پرائمری سکول انٹلیاں سکول میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔

فری میڈیکل کیمپ میں مردوں، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مریضوں کا چیک اپ اور ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔ پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جبکہ ڈینٹل یونٹ نے بھی اپنا کیمپ لگایاجس میں ڈینٹل ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج لیپہ گارڈ کی جانب سے ایف پی سینٹر گاؤں انٹلیاں کیلئے فرسٹ ایڈ سینٹر قائم کیا گیاہے۔ مریضوں کیلئے فرسٹ ایڈ ، چیک اپ کیساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہپسماندہ علاقے کے مریضوں کو بھاری اخراجات سے بچایا جاسکے اور انہیں صحت کی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر مل سکے ۔

عوام علاقہ اور مریضوں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج سے اظہار تشکرکیا گیا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی اس طرح فری میڈیکل کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےگا۔

مریضوں کا مزید کہنا تھا ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری مشکلات کو دیکھتے ہوئے ،غریب عوام کی صحت کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
مظفرآباد: ویسٹرن بائی پاس پر قبضہ مافیا کا راج، میگا پراجیکٹ تباہی کے دھانے پر

Scroll to Top