آزادکشمیر

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، مقامی اور عالمی مارکیٹ متاثر

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مرکزی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن راولپنڈی، اسلام آباد اور مظفرآباد کے مطابق، فی تولہ سونا تقریبا8000 روپے کے اضافے کے بعد4 لاکھ 37ہزارروپے پر پہنچ گیا، جبکہ پونڈ پاسہ فی تولہ 4 لاکھ 23ہزار300روپے، 10 گرام 3 لاکھ 74ہزار655 روپے اور پونڈ پاسہ 10 گرام 3 لاکھ 62ہزار910 روپے ہوگیا۔ چاندی فی تولہ 6 ہزار 300روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ براہِ راست عالمی مارکیٹ اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتے ہیں، اور ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو مقامی مارکیٹ میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا،نئی قیمت نے خریداروں کو چونکا دیا

دنیا بھر میں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے۔ بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سے سرفہرست ہیں، اور ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا، جو پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا میں 16 برس سے کم عمر بچوں کےسوشل میڈیا استعمال پر پابندی

عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی کی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنے والے سالوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر عالمی معیشت میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا، یا شرح سود میں واضح کمی آئی، تو سونے کی عالمی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔

Scroll to Top