مہاجرین جموں وکشمیر کا آزاد اسمبلی میں مہاجرین کیلئے 2 اضافی نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )مہاجرین جموں وکشمیر نے آمدہ انتخابات سے قبل حکومت آزاد کشمیر سے مہاجرین 1989 کیلئے قانون ساز اسمبلی میں جموں اور ویلی کی دو اضافی نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔

مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے امیر عزیر احمد غزالی نے آزاد ریاست جموں کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات سے قبل مہاجرین کشمیر 1989 کیلئے جموں اور ویلی کی دو الگ الگ نشستیں مختص کرے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چھتیس برسوں میں قریب چھیالیس ہزار مہاجرین کو بیس کیمپ کی اسمبلی میں نمائندگی نہ ملنا قابلِ افسوس ہے ۔ عزیر احمد غزالی کا کہنا تھاکہ 1989 مابعد کے مہاجرین کے اس وقت تک تقریباً چھبیس ہزار ووٹ درج ہیں لیکن یہ ووٹ میرپور ، کوٹلی ، باغ ، ہٹیاں بالا، راولپنڈی اور مظفرآباد کے مختلف انتخابی حلقوں میں تقسیم ہیں جس کی وجہ سے مہاجرین کے ووٹ کو کوئی اہمیت حاصل نہیں

عزیراحمد غزالی کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مہاجرین کو درپیش مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ انتخابات سے قبل مہاجرین 1989 کے ووٹرز کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ چیئرمین پاسبان حریت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آمد انتخابات سے پہلے ان مہاجرین کو قانونی ساز اسمبلی میں نمائندگی دینے دینے کا اعلان کریں ۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برسوں سے مسلسل مہاجرین قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر مہاجرین کشمیر کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی کو ہر صورت یقینی بنائے ۔
لطیف اکبر پر حملہ نہیں ہوا،جھوٹ بول رہے،راجہ ثاقب مجید کا انکشاف

Scroll to Top