احمددانیال کی شاندار بولنگ:شاہینزکی رائزنگ سٹارزایشیا کپ میں فتح

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش (اے) کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش (اے) کی نو وکٹیں صرف 96 رنز پر گر چکی تھیں۔

دوحہ کرکٹ سٹیڈیم میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ڈگ آؤٹ میں موجود کوچ اعجاز جونیئر کے چہرے پر اطمینان نظر آیا، جو یہ عندیہ دے رہا تھا کہ پاکستان شاہینز یہ ایونٹ جیتنے والے ہیں۔ پاکستانی شائقین قومی پرچم لہراتے ہوئے ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے، جبکہ مایوسی کے عالم میں بنگلہ دیشی فینز گراؤنڈ چھوڑتے بھی دیکھے گئے۔

میچ کے 19 ویں اوور کے لیے کپتان عرفان نیازی نے گیند شاہد عزیز کو تھمائی، جو تین اوورز میں 27 رنز دے کر پاکستان کے سب سے مہنگے بولر بن چکے تھے۔ بنگلہ دیش اے کے ڈگ آؤٹ میں مایوس کھلاڑی کسی معجزے کے منتظر تھے، اور ان کی امیدیں عبدالغفار ثقلین اور رپن منڈول پر مرکوز تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش’’ اے‘‘ کو شکست : پاکستان شاہینز ایشین چیمپئن بن گئی

ثقلین اور منڈول نے شاہد عزیز کی گرتی ہوئی گیندوں کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ ثقلین نے اس اوور میں دو چھکے لگائے جبکہ منڈول نے ایک چھکا لگا کر بنگلہ دیش کی امیدیں زندہ رکھیں۔ شاہد عزیز کے اس اوور میں بنگلہ دیش اے کو ملنے والے 20 رنز نے میچ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا، اور آخری اوور میں انہیں جیت کے لیے صرف سات رنز درکار تھے۔

کپتان عرفان نیازی نے آخری اوور میں اپنے سب سے قابل اعتماد بولر احمد دانیال کو گیند تھمائی، جنھوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نہ صرف عرفان کی توقعات پر پورا اُترا بلکہ میچ کو سپر اوور تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل، وجہ کیا بنی؟

پاکستان شاہینز کی یہ فتح ٹیم کے اعتماد اور احمد دانیال کی شاندار بولنگ کا نتیجہ تھی، جس نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے فائنل کو سنسنی خیز اور یادگار بنا دیا۔

Scroll to Top