سہ ملکی ٹی 20سیریز،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ٹرائی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128/7 کا ہدف طے کیا، جانتھ لیاناج نے 41 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی زیادہ سکوربنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پاکستان نے جواب میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف صرف 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا

، صاحبزادہ فرحان نے شاندار80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی جبکہ صائم ایوب20 رنز، بابراعظم 16 رنز اور سلمان آغا بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،بنگلہ دیش بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ڈشمنتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکن کھلاڑی لیانگے 41رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،

پریرا 25، مشارا 22 اور نسانکا نے 17، ہاسارنگا 11، کشال اورکمنڈو مینڈس کے 3،3 جبکہ بیٹر شناکا اور ویاسکنتھ کوئی رنزنہ بناسکے۔

پاکستان کی بولنگ میں محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھائی اورتین وکٹیں حاصل کیں

جبکہ ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے سری لنکا کو زیادہ سکور کرنے سے روکا۔

ان کے علاوہ صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز بنائے۔

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top