محکمہ موسمیات کے مطابق ریاستی دارالحکومت مظفر آباد سمیت باغ، راولا کوٹ میں موسم صاف ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
مظفرآباد:آزادکشمیر کےبیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی ہوئی ہے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ ہوا تھاتاہم گزشتہ دو دنوں کی مسلسل دھوپ نے سردی کی شدت کو کم کر دیا ہے۔ اس وقت ریاستی دارالحکومت کا درجہ حرارت ٰ6ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
حویلی: ضلع حویلی میں بھی دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تاہم حالیہ برفباری کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ برف کی چادر میں لپٹی وادی پر دھوپ کی کرنوں نے حسن کو مزید دوبالا کر دیا ہے۔
کوٹلی: کوٹلی میں آج زیادہ تر دھوپ ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
میرپور: میرپور میں بھی آج دھوپ کا راج ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
وادی نیلم: وادی نیلم میں موسم خوشگوار ہےاور ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام سمیت ملحقہ زیریں علاقوں میں دھوپ ہے۔ تاہم بالائی نیلم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج نیلم ویلی کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ہےاور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔ اتوار تک موسم خوشگوار رہے گاجبکہ پیرکے روز بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مناسب گرم کپڑوں کا استعمال جاری رکھیں۔ بالائی علاقوں میں سفر کرنے والے حضرات احتیاط برتیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔