دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی ایئر فورس کے طیارہ تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی عوام میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عوام نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور قیادت کی غفلت پر کھل کر تنقید کی۔ عوام کا کہنا ہے کہ تیجس کی ناکامی حکومت کی دفاعی پالیسی کی ناکامی اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ سطح پر نااہلی کی واضح علامت ہے۔
بھارتی ایئر چیف کے غیر سنجیدہ رویے پر عوام کا غصہ عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ فضائیہ کے سربراہ کے بالی ووڈ طرز کے بیانات اور غیر سنجیدہ رویے کا یہی نتیجہ سامنے آیا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو فوراً عہدے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ تیجس کی تباہی نہ صرف ملکی دفاع کے لیے باعث شرم ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کے لیے ایک بڑی توہین بھی ہے۔
عوام نے حکومت کی دفاعی ناکامی اور کرپشن زدہ صنعت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ محض دکھاوا ہے اور گرنے والے طیارے کرپشن کی پول کھول رہے ہیں۔ تیجس کے حادثے نے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کے کھوکھلے دعووں اور دفاعی صنعت میں موجود کرپشن کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ائیر شو: بھارتی دفاعی غرور خاک میں مل گیا ،عالمی سطح پر سبکی کا سامنا
اس واقعے کے بعد عوام نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید غصہ ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستانی کامیابی کو اجاگر کرنے والی امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد مودی کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر لوگ تیجس کے گرنے کو حکومت کی نالائقی اور دفاعی تباہ حالی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرشو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ
بھارتی عوام کا مؤقف ہے کہ پیشہ ورانہ نظم و ضبط کی کمی، غیر سنجیدہ رویہ اور دفاعی صنعت میں موجود کرپشن نے اس حادثے کو جنم دیا، اور حکومت کو فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔




