ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور اہم مقابلوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ شیڈول کا اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا، تاہم سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5، 5 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہوں گے، جس میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے میزبان گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال اور اٹلی کا ایک گروپ بنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا کے درمیان بھی ایک گروپ کی تشکیل متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک یکجہتی گیمز ،پاکستانی پہلوان نے ایک اورکانسی کا تمغہ جیت لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور یہ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنائی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے جبکہ سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی میں میچز کھیلنے کا امکان ہے۔ پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

فائنل کے لیے احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے، لیکن اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ وینیوز کو چنا گیا ہے، تاہم سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے مطابق وینیوز میں تبدیلی ممکن ہے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورت میں یہ میچ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ :سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست: پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

یہ عالمی مقابلے نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گے بلکہ پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ کرکٹ کے سب سے دلچسپ اور متوقع میچز میں شمار ہوتا ہے۔

Scroll to Top