بھارت ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کا سیمی فائنل میچ ہار گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا
بنگلہ دیشی ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
دوحہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس بھارت نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بنگلہ دیش اے نے مقررہ اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025: یو اے ای کو شکست، پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کا نیا اسکینڈل؟ایک ہزار ڈالر کا آئی فون کا رنگ اتر گیا
جواب میں بھارت اے کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 بنا سکی اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور میں بھارتی ٹیم کوئی رن نہ بنا سکی،اس طرح بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو جیت کیلئےایک رن کا ہدف دیا،
بھارتی بائولر ایک وکٹ حاصل کرسکا لیکن وائٹ بال کراکر جیت بنگلہ دیش کی جھولی میں ڈال دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔

What a thriller in Doha! Bangladesh 'A' have clawed past the Men in Blue in a classic battle. Ripon Mondol’s heroics with the ball turned the game on its head and the Tigers are through to the final of the #DPWorldAsiaCupRisingStars2025 🇧🇩#BANvIND #ACC pic.twitter.com/xa3HU3mlhC
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 21, 2025

مقابلہ برابر ہونے پر سپر اوور کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارت کے 2 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے، ایک رن کا ہدف بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
قبل ازیں، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 195 رنز کا ہدف دیا، بنگلہ دیش کی جانب سے رحمٰن سوہان نے شاندار 65 رنز کی اننگز کھیلی، ایس ایم مہروب 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے گرجپنیت سنگھ نے 2 جبکہ دیگر 4 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کےتعاقب میں بھارتی اوپنر نے 55 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم بنگلہ دیشی باؤلرز نے حریف بیٹرز کے لیے ہدف کے حصولی کو خاصا مشکل بنا دیا تھا، ویبھو سوریا ونشی 38 اور پریانش آریا 44، کپتان جتیش شرما 33 اور نہال ودھیرا 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔