امارات

اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کر نے والا قرار دیا

اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کو دنیا کا سب سے بڑا اور زیادہ تیز رفتار انسانی ا مد اد فر اہم کرنے والا ملک قرار دے دیا ۔

عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یو اے ای نے نہ صرف حالیہ برس میں امداد کے حجم کے اعتبار سے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، بلکہ مختلف عالمی بحرانوں میں فوری اور مؤثر ردعمل دے کر لاکھوں افراد کی جانیں بچانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سالانہ انسانی و ترقیاتی امداد کا حجم 1.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں قابلِ ذکر اضافہ ہے ۔

دنیا بھر میں جاری متعدد بحرانوں میں یو اے ای کی امداد فیصلہ کن ثابت ہوئی، خاص طور پر فلسطین کے معاملے میں ۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں غزہ کے فلسطینیوں کے لیے عالمی سطح پر بھیجی جانے والی مجموعی امداد کا 44 فیصد صرف متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کیا گیا  ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادخودکش حملہ کی مذمت،ملزمان کوکٹہرے میں لایا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جو کسی بھی ایک ملک کی جانب سے دی جانے والی سب سے بڑی امداد ہے ۔ سوڈان کے سنگین انسانی بحران کے دوران بھی یو اے ای نے نمایاں کردار ادا کیا ۔

رپورٹ کے مطابق امارات نے سوڈان کیلئے 600 ملین ڈالر کی مدد فراہم کی اور ساتھ ہی 90 ہزار ٹن سے زائد اشیائے خورونوش، ادویات اور بنیادی ضرورت کا سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا ۔

اس امدادی مہم کو خطے کی تاریخ کی بڑی مہمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے ۔

افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے فوری بعد بھی یو اے ای نے سب سے پہلے امداد پہنچانے والے ممالک میں شامل ہو کر ہنگامی بحالی کی سرگرمیوں میں مؤثر حصہ ڈالا ۔

اقوام متحدہ کے مطابق عالمی بحرانوں پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل ہمیشہ تیز، منظم اور عملی نوعیت کا رہا ہے، جس نے اسے دنیا کے سب سے نمایاں امدادی ممالک میں شامل کر دیا ہے ۔

Scroll to Top