غزہ (ویب ڈیسک)حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی قیدیوں کی رہا کردے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا تھا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم توڑ گئے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے سے انحراف کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتے کے روز ہونے والی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھاجس پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے ختم کرکے غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حماس نے ہفتے تک قیدی رہا نہ کئے تو جنگ بندی ختم کردیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی