مظفر آباد( شجاعت میر سے)سابق وزیراعظم آزادکشمیر ون لیگی رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسران آزادکشمیر میں تخریب کاری کا اعتراف کرچکے ہیں،میں نے 3 سال قبل آزادکشمیر کے اندر ہندوستانی تخریب کاری کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے ہندوستانی تخریب کاری کا منصوبہ بے نقاب ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ 3 سال قبل میں نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر خبردار کیا تھا کہ ہندوستان اپنے ایجنٹوں کے ذریعے یہاں تخریب کاری کروانا چاہتا ہے۔
آزادکشمیر کے عوام ہندوستانی سازشوں کے خلاف بلاتفریق ایک ہوکر ان کا مقابلہ کرینگے ،پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں پر مکمل اعتماد ہے،ہماری بحثیت شہری بھی اس حوالے سے بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اردگرد نظر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ہندوستان نظریاتی تخریب کاری کیلئےبھی بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے ،ہمیں مل کر ہندوستانی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ہندوستانی ایجنٹوں کے قدم کسی صورت نہیں جمنے دینگے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے کردار ادا کرے، مذاکرات میں کشمیریوں کوبھی شامل کیا جائے، بیرسٹر سلطان