اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزارت داخلہ کا کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل حل کیلئے اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا

مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2026 :سخت ترین طبی قوانین نافذ ،بیمار افرادپرپابندی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہوگا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی، جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں منصوبے کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔

چونکہ اس کا مقام شہر کے مرکزی حصے سے دور ہوگا، اس لیے میچوں کے دوران ٹریفک جام جیسے مسائل میں واضح کمی کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب سات ستارہ ہوٹل بھی بنایا جائے گا جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے رہائش، سیکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم ہوں گی۔

جدید پارکنگ ایریاز اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسی جدید سہولیات متعارف کروانے کا بھی ارادہ ہے،

تاکہ شہر میں بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کو زیادہ مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

Scroll to Top