فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری کار کا ای چالان موصول

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری ہونے والی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔

کراچی کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل کی ملکیت ایک کار نمبر AAR-540 مئی 1997 کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہو گئی تھی۔

چوری شدہ کار کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997 کو درج کرائی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحافت عوام کی ترجمان، ادھورے منصوبے مکمل کریں گے، فیصل ممتاز راٹھور

پولیس 28 سال میں اب تک وہ چوری ہونے والی گاڑی برآمد نہ کر سکی مگر گزشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے پورا جرمانہ بھرنے کی حامی بھری ہے مگر اس کیساتھا شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرکے دکھائے۔


نجی ہوٹل انتظامیہ نے چالان موصول ہونے کے بعد ٹریفک پولیس  کے سہولت گھر سے رابطہ کیا اور28 سال قبل گاڑی چوری ہونے کا بتایاٹریفک پولیس کی جانب سے نجی ہوٹل کو دیئے جانے والے ای چالان کو کلوز کردیا گیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر چوری شدہ گاڑی کے چالان سے متعلق  خبر زیرِ گردش ہیں، جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے حال ہی میں ایک چوری شدہ گاڑی کا چالان کیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ متعلقہ گاڑی کا چالان پرانا اور ابتدائی دنوں کا تھا، اس وقت  اے وی ایل سی کے کرائم ڈیٹا سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن کا عمل چل رہا تھا۔

بعد ازاں کراچی ٹریفک پولیس کے نظام میں بتدریج بہتری کا عمل جاری ہے اور اب اے وی ایل سی اور دیگر کرائم ڈیٹا بیسز کے ساتھ مکمل انٹیگریشن ہو چکی ہے۔ اسی وجہ سے پرانے کیسز اب سامنے آسکتے ہیں، تاہم مستقبل میں ایسی غلط فہمیاں نہ ہونے کے برابر ہوں گی۔

Scroll to Top