بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ یش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہو گیا ہے اور بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے صاف انکارکر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کے دورہ بھارت کی ملتوی ہونے کی باقاعدہ طور پرتصدیق کردی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلائنڈ ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نےدل جیت لیے
ترجمان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے ہمیں آگاہ کیا ہے، خط میں دورے کو ری شیڈول کرنے کا بتایا گیا ہے ۔
سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہواجبکہ ترجمان بی سی بی کا کہنا ہے کہ دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی ٹی20 : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ بھی ہو سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا تھا ۔ بھارتی ٹیم اب 2026 ، ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، وطن واپس روانہ




