پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک منفرد مگر منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
زمبابوے کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کے صفر پر آؤٹ ہونے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئے۔
اس میچ میں بابر اعظم صرف تین گیندیں ہی کھیل سکے اور بریڈ ایونز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے میانداد، جے سوریا، ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا
بابر اعظم کی عمر اس وقت 31 سال ہے اور وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں نویں مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں جبکہ بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی نے یہ کارنامہ صرف آٹھ مرتبہ سرانجام دیا تھا ۔
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل اور صائم ایوب کے پاس ہے جو دس مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔
ان کے کے بعد کامران اکمل اور محمد حفیظ آتے ہیں جو سات مرتبہ صفر پر اپنی وکٹیں دے بیٹھے ہیں ۔
واضح رہےکہ بابر اعظم نے حالیہ عرصے میں اپنی شاندار فارم بھی دکھائی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں انہوں نے میچ جیتنے والی نصف سنچری اسکور کی ، جس سے ان کی بیٹنگ کی طاقت اور تجربہ ظاہر ہوتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:15 ہزار رنز مکمل، بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اس کے علاوہ اسی سیریز میں بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ۔




