فیصل ممتاز

نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے، فریال تالپور مظفرآباد پہنچ گئیں

مظفرآباد:نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج 18 نومبر صبح 11 بجے مظفرآباد میں ہوگی۔

تقریب دی پریزیڈنسی جالال آباد مظفرآباد میں منعقد ہوگی ،صدر آزاد کشمیر 11:30 پر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے،حلف نامے پر دستخط 11:35 پر ہوں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا خطاب بھی متوقع ہے۔

ادھر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور مظفرآباد پہنچ گئی ہیں جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی آمد بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار عوام کی امانت،اشرافیہ کا تاثر ختم کرنے کیلئےکردار ادا کروں گا،فیصل ممتاز راٹھور

تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اورشرکائے تقریب کی نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد دی گئی۔

تقریب میں انچارچ سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر محترمہ فریال تالپور نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض سمیت اراکینِ اسمبلی اور پارٹی کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر انچارج سیاسی امور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر محترمہ فریال تالپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت، نو منتخب وزیراعظم اور اراکینِ اسمبلی کو کامیاب سیاسی جدوجہد پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر میں اب حقیقی معنوں میں عوامی حکومت قائم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کا سیکرٹریز کو اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی حقوق، شفافیت اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

تحریکِ آزادی کشمیر پیپلز پارٹی کی خارجہ و قومی پالیسی کا اہم ستون ہے اور پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آزاد خطے میں ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، اداروں کی مضبوطی اور عوامی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔

Scroll to Top