اسلام آباد: پاکستان نے افغاـ نستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوطرفہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ طاـ لباـ ن حکام کی افغاـ ن تاجروں کو وارننگ ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کرکے دیگر ملکوں کیساتھ تجارت کریں۔
حکام نے بتایا کہ حکومت نے اس فیصلے سے کابل کو واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات تک تجارت و دیگر سرگرمیوں کیلئے سرحدیں نہیں کھلیں گی۔
حکام نے کہا کہ سرحدی بندش معمول کا انتظامی اقدام نہیں بلکہ پالیسی میں سٹریٹجک تبدیلی ہے۔ افغاـ ن طاـ لباـ ن قیادت کو مطلع کر دیا گیا کہ کالعدم گروپوں کیخلاف ٹھوس کارروائی تک مزید مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد احسان اللہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ سرحدی امور میں واضح مؤقف اپنانے اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح دینے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کابل کو پیغام دینا ہے کہ سرحدی تعاون صرف اس وقت ممکن ہو گا جب کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے حوالے سے عملی اقدامات سامنے آئیں۔
پاکستان کی حکومت نے یہ قدم اس پس منظر میں اٹھایا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور طاـ لباـ ن حکام کی جانب سے افغان تاجروں کو پاکستان پر انحصار ختم کرنے کی وارننگ نے سرحدی تعاون کے ماحول کو مزید نازک بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہوگی
حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام معمولی انتظامی کارروائی نہیں بلکہ سیکیورٹی اور پالیسی کے حوالے سے ایک نمایاں سٹریٹجک تبدیلی ہے۔ افغان سرحد کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے برقرار رہے گی جب تک کالعدم گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں آتی۔




