اعلامیہ

کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ خطے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے : مسلم کانفرنس کا اعلامیہ جاری

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ‘‘ خطے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں مسلم کانفرنس (ایم سی) کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق خان کو جھٹکا ،انجینئر یاسر کاظمی نے مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہہ دیا

تحریک آزادی کشمیر درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے اور مسلم کانفرنس ماضی میں ہر آزمائش کے بعد ضرور سرخرو ہوئی ہے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کسی نظریاتی ، فکری اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ، کیونکہ ہمارا ازلی دشمن ہندوستان ہمارے سیاسی عدم استحکام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔

ریاست جموں وکشمیر اور پاکستان لازوال فطری رشتوں میں منسلک ہیں ، اور نظریہ الحاق پاکستان کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری اولین ذمہ داری میں شامل ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کا اجلاس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کے دوران شہادتوں پرجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اعلامیہ میں اس بات پربھی زور دیا گیا کہ آزاد کشمیر کا داخلی انتشار اور سیاسی بدامنی ہندوستان کی دیرینہ خواہش ہے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی تک مسلم کانفرنس کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔

آزاد کشمیر پاکستان کا مضبوط بازوئے شمشیر زن ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین مقیم پاکستان کو دوہرے ووٹ کا حق مجاہد اول نے لیکر دیا، سردار عتیق خان

Scroll to Top