غازی کشمیر پیرا شاہ غازی کے عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل ) حضرت بابا پیرا شاہ غازیؒ المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات اختتام پذیر۔عرس کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا، وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور وزرائے کرام نے شرکت کی۔

عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب میں وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد احمد رضا قادری مہمان خصوصی تھے۔پاکستان، آزادکشمیر اور بیرون ممالک سے لاکھوں زائرین کی دربار شریف آمد، عقیدت کا اظہارکیا گیا۔

زائرین ٹولیوں کی شکل میں ڈالیاں لے کر دربار شریف پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈھول باجوں پر پابندی عائد رہی۔انتظامیہ نے زائرین کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا، مختلف شاہراہوں پر پولیس ناکے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،زائرین کی جانب سے مختلف مقامات پر لنگر خانے قائم، محکمہ اوقاف نے بھی وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا۔

زائرین کی جانب سے مختلف مقامات پر لنگر خانے قائم کئے گئے ، محکمہ اوقاف نے بھی وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا۔ عرس کے جملہ انتظامات میں انتظامیہ، پولیس، صحت عامہ، ریسکیو 1122، شہری دفاع اور دیگر ادارے متحرک رہے۔

Scroll to Top