پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2- 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
پاکستان نے پہلا میچ میں مہمان ٹیم کو 6 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابرا عظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت گرین شرٹس نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ویمن بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : کرکٹر مہرین علی نے سری لنکا کیخلاف عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کیا ۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے راولپنڈی کے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے میانداد، جے سوریا، ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا
کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر خاص توجہ دی، تاکہ آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں ۔
آج کا میچ نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز کلوز کرنے کا موقع ہے بلکہ سری لنکا کے لیے بھی اپنی شکست کا سلسلہ توڑنے کا چانس ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، جوش ہیزل ووڈ ٹیم سے باہر
شائقین کرکٹ کی نظریں راولپنڈی پر مرکوز ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوگا ۔




