مقبوضہ کشمیر: پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 27 زخمی

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کےنوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زورداردھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔

سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ہونے والے اس دھماکے نے علاقے میں شدید خوف اور بے چینی کی فضا پیدا کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس اسٹیشن کے اندر پیش آیا،اور دھماکے کے بعد کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔ مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں ہونے والے زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا کہ دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جبکہ کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کا ہنرمند افراد کیلئے نیا ثقافتی ویزا متعارف ،کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

عمارت کے کچھ حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق صورتِ حال پر قریبی اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، اور پولیس اسٹیشن کے متاثرہ حصے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود رہیں جبکہ زخمیوں کو مسلسل طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Scroll to Top