ہٹیاں بالا ( عمر بھٹی راجپوت)ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں تھانہ سٹی پولیس جہلم ویلی نے ایک اور کامیاب کارروائی انجام دی۔
کارروائی کے دوران ایس ایچ او منظر حسین چغتائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں کیں۔
ایس ایچ او منظر حسین چغتائی بمعہ اے ایس آئی ظفر آفیسر، اے ایس آئی دانیال کیانی، آئی ایچ سی کنول حسین اور ڈی ایف سی سید احسن شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے معروف منشیات فروش ضیارف خان ساکنہ کھانڈا بیلہ اور عدنان عباسی ساکنہ لمنیاں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضہ سے چرس اور گردہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر بیلاروس جانے کی کوشش، آزادکشمیر کے2نوجوان گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں جو منشیات کے نیٹ ورک کی تفصیلات تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں منشیات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کی گئی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ رات ایس ایچ او منظر حسین چغتائی نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران کڑلی پل کے مقام پر عدنان ولد گلزار قوم عباسی ساکنہ لمنیاں تحصیل ہٹیاں بالا کو 210 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم CNSA 9-B کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا آغاز، 7 جج شارٹ لسٹ
عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے یہ تسلسل خوش آئند ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس کی یہ کوششیں علاقے کو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔




