سعودی عرب

سعودی عرب میں ڈرائیور یہ غلطی ہر گز نہ کریں

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے اور لین کی پابندی نہ کرنے والے ڈرائیورز کے لیے اب بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑک پر بنائی گئی لائنوں اور رہنما اصولوں کی مکمل پابندی کرے ۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ مقررہ لینز سے انحراف کرنے والے ڈرائیورز پر 300 سے 500 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 37 ہزار روپے بنتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنرل ساحر شمشاد کو سعودی عرب نے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا

محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون ڈرائیونگ کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے، حادثات کی شرح کم کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے ۔

ٹریفک انتظامیہ کے مطابق لین کی خلاف ورزی نہ صرف ڈرائیور کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ دیگر گاڑیوں اور راہگیروں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

ایسے رویے اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں جن سے قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہشمند

محکمہ ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران مکمل احتیاط برتیں، رہنما بورڈز پر لکھی ہدایات پر عمل کریں اور لین تبدیل کرتے وقت سگنلز یا اشاروں کا لازمی استعمال کریں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل درآمد ہی محفوظ سفر اور نظم و ضبط والی سڑکوں کی ضمانت ہے ۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات مملکت میں محفوظ ڈرائیونگ کلچر کے فروغ اور حادثات میں کمی کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں ۔

Scroll to Top