مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم کانفرنس خواتین ونگ اور کشمیر ویمن الرٹ فورم کی مرکزی چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی شخصیت، فکر اور نوجوانوں کے لیے ان کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا ۔
محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ علامہ اقبال صرف شاعر نہیں بلکہ مفکر اسلام اور نوجوانوں کے رہنما بھی تھے۔ ان کے افکار کا مرکز خودی یعنی اپنی پہچان ہے، اور جو اپنی خودی کو پہچان لیتا ہے وہ زمین کا نہیں بلکہ آسمان کا مسافر بن جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اسلام کو زندگی کا مکمل نظام قرار دیا اور نوجوانوں کو شاہین کہا، یعنی وہ جو چھوٹے فائدے اور وقتی آسائشوں کی بجائے بلند نصب العین اور اعلیٰ مقدر پر یقین رکھتا ہو ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد کنونشن کشمیری عوام کی وفاداری کا ثبوت ہے،سمعیہ ساجد
انہون نے کہا کہ اقبال کا کشمیر سے گہرا تعلق تھا۔ شاعر مشرق کے والد جموں سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ہجرت کر کے سیالکوٹ آئے۔ علامہ اقبال نے کشمیر کو جنت نظیر اور چشم ہدایت کہا اور کشمیری عوام کے دکھ، جدوجہد اور آزادی کو اپنی شاعری اور فکر میں ہمیشہ جگہ دی ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا، ایک ایسی سرزمین جہاں مسلمان آزاد اور باوقار زندگی گزاریں۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اقبال کے پیغام کو اپنے کردار اور عمل میں زندہ رکھیں ۔
محترمہ سمعیہ ساجد نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمیں خودداری اور خود شناسی کی مسلسل کوشش کی توفیق دے، پاکستان اور کشمیری عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، اور نوجوان علامہ اقبال کے شاہین بنیں اور ان کے خواب کی تعبیر بنائیں ۔
پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے کا پاکستان ۔




