فخر زمان صفر پر آؤٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور صائم ایوب اس وقت کریز پر موجود ہیں اور اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور امید ہے بلے باز اچھا آغاز فراہم کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، مگر اب کوشش کریں گے کہ پاکستان کو کم رنز تک محدود رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی رمیز راجہ سے متعلق بات وائرل

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں موجود ہے اور گراؤنڈ کے مختلف حصوں سے قومی کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی 8 نومبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم آج کی فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کی پوزیشن میں آسکتی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے لیے یہ میچ سیریز میں واپسی کا آخری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:حارث رؤف پردو ون ڈے میچز کھیلنے پر پابندی عائد

پاکستانی کرکٹ شائقین کی نظریں اس وقت کپتان بابر اعظم اور نوجوان بلے باز صائم ایوب پر مرکوز ہیں جو ٹیم کو بڑے مجموعے کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Scroll to Top