راولپنڈی: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدو سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی زیر صدارت مسلم کانفرنس کور کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں ہوا جس میں مسلم کانفرنس نے اہم مطالبات پیش کردیئے ہیں۔
اجلاس میں مسلم کانفرنس کور کمیٹی نے اہم مطالبات پیش کئے اور مطالبہ کیا کہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران 29ستمبر سے سے لے کر 2 اکتوبرتک احتجاج کے دوران جتنے واقعات ہوئے ان کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ چمیاٹی واقع پر انسانی جانوں کے ضیاع، انتظامی اہلکاران اور املاک کے نقصان کے ذمہ داران کا تعین جرکے سزا دی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موجودہ عمل تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی نہ ووٹ دے گی اور مسلم کانفرنس اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 نومبر سے 13 نومبر تک ہفتہ یوم شہداء جموں منایا جائیگا اور6نومبر بروز جمعرات برنالہ میں جلسہ ہوگا اس کے علاقہ ریاست بھر ، مہاجرین حلقہ جات اور اوورسیز میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ 16 نومبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔
اجلاس کےشرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس آزادکشمیر میں پیدا ہونے والے نظریاتی سیاسی اور فکری انتشار کو ریاستی تشخص، ریاستی نظام، موجودہ خصوصی حیثیت، داخلی خود مختاری اور ریاستی وحدت کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتی ہے اور ہمیشہ کی طرح ان خطرات کا مقابلہ کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار عتیق خان سے عوامی وفود کی ملاقات،مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم
اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم کانفرنس ریاست بھر میں ہمیشہ کی طرح نظریہ الحاق پاکستان پر پوری قوت سے پہرہ دے گی اور کارکنان مسلم کانفرنس کو آزاد کشمیر میں متحرک اور منظم کرنے کے لیے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان اور سینئر قائدین ریاست بھر میں تنظیمی دورے کریں گے۔
اجلا س میں مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجیدخان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ محمد لطیف حسرت، سابق مشیر حکومت سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف، مرکزی سیکرٹری مالیات محمد ساجد قریشی ایڈووکیٹ شریک ہوئے
اجلاس میں میجر(ر) سردار نصراللہ خان، صدر ضلع میرپورچوہدری شوکت علی، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، صدر ضلع پونچھ سید اظہر علی شاہ، صدر ضلع باغ سردار مشتاق نیئر، چیئرپرسن خواتین ونگ میڈم سمیعہ ساجد راجہ، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی اور راجہ ذکی جبار ایڈووکیٹ کی بھی شرکت ہوئی۔
سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، مرکزی سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، چیئرمین پارلیمانی بورڈ سردار محمد ارشاد خان،مرکزی نائب صدر سردار عابد رزاق خان، صدر صوبہ پنجاب وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ چوہدری خضرحیات، صدر پونچھ ڈویژن سردار اظہر نذر خان اور صدر راولپنڈی اسلام آباد سرکل سردا ر عاصم زاہد عباسی سے کور کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سردار عتیق سے فاروق حیدراور شاہ غلام قادر کی الگ الگ ملاقاتیں، اہم مشاورت




