مظفرآباد میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے جہاں صبح کے وقت دھوپ نکلی پھر دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس طرح دھوپ اور دھند کے درمیان مسلسل مقابلہ جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی موسم کی مختلف صورتحال ہے تاہم بارش اور برف باری کے بعد موسم ٹھنڈا ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ہو گیا ہے۔
مظفر آباد میں اس وقت درجہ حرارت 13° سینٹی گریڈ کے ساتھ خوشگوار ہے جبکہ دوسرے علاقوں کی بات کی جائے توراولاکوٹ میں درجہ حرارت 7°C ہے اورمطلع جزوی طور پرابر آلود ہے ، باغ میں 14°سینٹی گریڈ کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیلم ویلی میں -3° سینٹی گریڈ ہے اور تازہ برفباری کی وجہ سے موسم نہایت سرد لیکن دلکش ہو گیا ہے ، سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ میرپور15°C اور کوٹلی میں12°C کے ساتھ ہلکی دھوپ ہے اور مطلع صاف ہےلیکن سرد ہوائیں چل رہی ہیں دوسری جانب حالیہ بارش و برفباری کے بعد حویلی کہوٹہ میں 8° سینٹی گریڈ کے ساتھ ابھی دھوپ نکل آئی ہے جسکے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ضلع کو ملانے والی بیشتر شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہ سکتا ہے۔ مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار رہے گا۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کا امکان ہے اس لیے ڈرائیورز احتیاط برتیں۔ گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ محکمہ شاہرات کی جانب سے برف سے متاثرہ راستوں کی بحالی کا کام جاری ہے تاکہ جلد ٹریفک بحال ہو سکے ساتھ ہی آزاد کشمیر کے حسین موسم سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور متعلقہ حکام کی رہنمائی پر عمل کریں۔