پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مشہور منی وین ماڈل سوزوکی ایوری وی ایکس آر(Every VXR) پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نمایاں رعایت کا اعلان کیا ہے ۔
کمپنی کے مطابق یہ رعایتی آفر محدود مدت کے لیے پیش کی گئی ہے ۔ قیمت میں کمی کے بعد گاڑی کی نئی ایکس فیکٹری قیمت 29 لاکھ 65 ہزار 200 روپے مقرر کر دی گئی ہے ، جس سے یہ ماڈل گھریلو استعمال اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مزید قابلِ برداشت آپشن بن گیا ہے ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف ایوری وی ایکس آر(Every VXR) ویریئنٹ پر لاگو ہوگا اور اس کی بکنگ ملک بھر میں موجود مجاز ڈیلرشپس پر شروع ہو چکی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایس سی او ’وژن 2025‘: نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور
سوزوکی ایوری وی ایکس آر میں 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 2WD ڈرائیو سسٹم دیا گیا ہے ، جو بہتر کارکردگی اور ایندھن کی معاشی کھپت فراہم کرتا ہے ۔
سیکیورٹی کے لحاظ سے گاڑی میں دو ایئر بیگز، ABS اور EBD، اموبلائزر، سیکیورٹی الارم، اور فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں چائلڈ لاک، انٹرمیٹنٹ وائپرز اور ہیڈ امپیکٹ پروٹیکشن انٹیریئر بھی فراہم کیا گیا ہے ۔
کابن فیچرز میں مینوئل ایئر کنڈیشننگ (اینٹی بیکٹیریل فلٹر کے ساتھ)، پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ ، ریٹریکٹ ایبل سائیڈ مررز، اور فولڈنگ سیٹس شامل ہیں ، جو سامان رکھنے کے لیے بہتر اسپیس اور لچک فراہم کرتی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی درجہ بندی واضح کر دی
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام بجٹ کے حوالے سے حساس خریداروں کو متوجہ کرنے کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ تاہم رعایت مخصوص مدت کے لیے دستیاب ہے اور اس پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے ۔




