ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ ولیمسن اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنے والے آئندہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے، جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز بھی شامل ہے، تاکہ وہ دسمبر میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں ۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا اور اب تک کیوی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 93 میچز میں 2,575 رنز اسکور کیے، جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
مزید برآں، ولیمسن نے 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کی اور بلیک کیپس کو دو بار سیمی فائنل (2016 اور 2022) اور ایک بار فائنل (2021) تک پہنچایا ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق، ولیمسن نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے محسوس ہوا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی سے ایک قدم پیچھے ہٹ جاؤں ۔
یہ میرے اور ٹیم کے لیے صحیح وقت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس فیصلے سے ٹیم کو آئندہ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے واضح سمت ملے گی ۔
کین ولیمسن نے نئے کپتان مچل سینٹنر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار لیڈر قرار دیا اور ٹیم کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فٹبال کے میدان میں رونالڈو کے بیٹے کی باقاعدہ انٹری، ڈیبیو میں پرتگال کی فتح!
واضح رہے کہ کین ولیمسن ون ڈے اور ٹیسٹ میچز اپنے ملک کی جانب سے کھیلتے رہیں گے ۔




