کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) ماسٹر چنگان نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی دیپال ایس زیرہ کی باضابطہ قیمت کا اعلان کر دیا ہے، جسے مارکیٹ میں نئی رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل ریو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔
چین میں SUV 2024 کے نام سے کامیاب لانچ کے بعد اب یہ گاڑی پہلی بار پاکستانی صارفین کو پیش کی گئی ہے۔
یہ دیپال کی پہلی گاڑی ہے جس میں کمبشن انجن شامل ہے ۔ تاہم، یہ انجن صرف ایک جنریٹر کے طور پر کام کرتا ہے، گاڑی کو براہ راست نہیں چلاتا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم یا بینک سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار
رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل (REEV) ایسی ٹیکنالوجی پر مبنی گاڑی ہے جس میں الیکٹرک موٹر پہیوں کو چلاتی ہے جبکہ انجن صرف بیٹری کو چارج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔
پاکستان میں دیپال S05 کی قیمت:
ماسٹر چنگن کے مطابق دیپال S05 کی قیمت روپے رکھی گئی ہے ۔ 9,999,000 اس ماڈل کو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں ایک نیا اور جدید اضافہ قرار دیا جا رہا ہے ۔



