بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل)چینی اینہوئی صوبے میں ایک خاتون نے نجومی کی پیشگوئی کو سچ مان کر اپنے ہی شوہرکیخلاف تھانے پہنچ گئی۔
خاتون کا اپنے شوہر پر بیوفائی کا الزام، معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ خاتون نے کسی مقامی نجومی سے اپنی زندگی کے بارے میں مشورہ لیا تھا
نجومی نے اسے بتایا کہ اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے جس سے خاتون میں شک اور بے چینی پیدا ہو گئی۔
اس پیشگوئی کے بعد خاتون نے اپنے شوہر پر بیوفائی کا الزام عائد کردیا حالانکہ اس کے پاس اس الزام کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھے
خاتون اپنے شوہر سے شدید ناراض ہوگئی جس کے بعد اس الزام کے تحت گھر میں تنازعہ پیدا ہو گیا۔
اس معاملے کی شدت بڑھنے کے بعد خاتون نے پولیس تک کو اطلاع دی اور پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں
پولیس نے شوہر کے خلاف پوچھ گچھ کی اور اس میں کوئی قابلِ ذکر ثبوت نہ ہونے پر معاملے کو ختم کردیا۔
پولیس کی تحقیقات سے یہ واضح ہو گیا کہ شوہر نے کوئی خیانت نہیں کی اور خاتون کا الزام محض نجومی کی پیش گوئی پر مبنی تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنیادی ڈھانچہ،معیار زندگی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بدترین ممالک




