پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15 روز کلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2روپے 43پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں3روپے 3روپے02پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت 265روپے45 ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل 278روپے44پیسے فی لٹر ہو گیا ہے اورنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو  پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

ادھرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

Scroll to Top