آذادکشمیر:انٹرنیٹ سست رفتاری تکنیکی مسئلہ؛ حکومت ،متعلقہ ادارے بحالی کیلئے سرگرم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں کچھ موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم اسکا الزام حکومتِ پر لگانا سراسر غلط ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ مسئلہ کسی پالیسی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک عارضی تکنیکی خرابی ہے جو موبائل نیٹورکس کو درپیش ہے۔

فائبر انٹرنیٹ پر یہ مسئلہ نہیں، SCO کے فبرنیٹ ، صارفین کو ایسی کوئی دشواری درپیش نہیں، اور وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معمول کے مطابق استعمال کر رہے ہیں*۔

ذہن میں رہے کہ بہترین انیئرنیٹ سروس کے لئے حکومت نے پرائیویٹ موبائل کمپنیوں کو بھی موبائل انٹرنیٹ سروس دینے کی اجازت دے رکھی ہے

یہ بھی ضروری ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں صرف ادھر سروس دیتی ہیں جہاں ان کا مالی فائدہ ہو
تاہم SCO بطور ایک حکومتی فریضے کہ بیشتر علاقوں میں، چاہے مالی فائدہ ہو یا نہ ہو انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے

ایس سی او آزاد کشمیر میں خدمات فراہم کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات کو خطے کے ہر کونے گوشے تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ صرف 20 ماہ کے مختصر عرصے میں، ایس سی او نے ٹاور لگانے کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 سے زائد آئی ٹی مراکز قائم کیے ہیں، جہاں نوجوانوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید ورک اسٹیشنز اور بلا تعطل بجلی کی سہولت میسر ہے۔

کچھ عرصہ قبل زیرِ سمندر ایک انٹرنیٹ کیبل متاثر ہونے سے قومی سطح پر رفتار میں کمی آئی تھی، جو اب مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔

موجودہ تکنیکی مسئلہ صرف موبائل نیٹ ورکس پر ہے اور اس کے حل کے لیے حکومتِ، پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام کمپنیز بھرپور کوشش کر رہی ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا*۔

انٹرنیٹ کو بہانہ بنا کر احتجاج کا آغاز کرنا کچھ سمجھ میں نہیں اتا

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی ، اسرا فاؤنڈیشن کے تحت ایمبولینس سروس کا آغاز

Scroll to Top