جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)محکمہ جنگلات تجدید ڈویژن جہلم ویلی کے زیر اہتمام یونین کونسل لانگلہ میں “جنگلات کی افادیت اور جنگلات کو آگ لگانے کے نقصانات” کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام منعقد ہوا۔
تقریب میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران بشمول ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر جہلم ویلی ہارون الرشید اعوان،
ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر تجدید مطلوب احمد، ممبر ضلع کونسل یونین کونسل لانگلہ آصف اقبال مغل، وائس چیئرمین یونین کونسل محمد تبسم کی شرکت ؛
پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لانگلہ محمد حسین اعوان، رینج آفیسران شاہد حمید عباسی اور چوہدری اعظم، بلاک آفیسر سید شہزاد بخاری،
سوشل آرگنائزر صبیتہ صدیق، فارسٹ گارڈز، سول سوسائٹی کے اراکین اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران مقررین نے جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنگلات قومی سرمایہ ہیں اور ان کے تحفظ کے بغیر ماحولیاتی توازن ممکن نہیں۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلات میں آگ لگانے کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے محکمہ کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ اور ماحول کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موبائل فون کا استعمال بچوں کی نظر کیلئے نقصان دہ،خطرناک بیماری کا خدشہ




