ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا وفد ٹیوٹاکمپلیکس پہنچ گیا،پروقار تقریب کا اہتمام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ اینڈ آئی ٹی سینٹر باغ کے نمائندہ وفد کا ٹیوٹاکمپلیکس نیو وزیراعظم ہاؤس جلال آباد کا دورہ۔

چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل کے آفس چمبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری /چیف اوپریٹنگ آفیسر اے جے کے ٹیوٹاڈاکٹر مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹرز صاحبان، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکی شرکت –

تقریب میں ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ باغ کے بانی بیرسٹر محمد اسحاق خان (مرحوم) کی گراں قدر خدمات برائے ترقی و ترویج ٹیکنیکل ایجوکیشن وآئی ٹی کے فروغ کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔

ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے وفد کی سربراہی معروف قانون دان راجہ محمد سجاد خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ان کے ہمراہ میڈم بیرسٹر شبنم اسحاق تھی نے کی۔

وفد میں چیئرمین یونین کونسل ملوٹ سردار ناصر ایڈووکیٹ، کونسلر قاری الطاف،کونسلر سردار جہانگیر سدوزئی،ممبران ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ اینڈ آئی ٹی سینٹر شامل تھے۔

شرکاء نے اے جے کے ٹیوٹا اور نیو ٹیک (NAVTC)کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ کو مزید فعال کرنے اور جاندار کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا-

آخر میں چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل نے Ajktevta کی جانب سے ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی TVET سیکٹر میں خدمات کو سراہتے ہوئے راجہ محمد سجاد خان ایڈوکیٹ مینجنگ ٹرسٹی کو letter of Appreciation عطا کیا

سیکرٹری /چیف آپریٹنگ آفیسر اے جے کے ٹیوٹا ڈاکٹر مسعود احمد بخاری نے بیرسٹر شبنم اسحاق ٹرسٹی ملوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ باغ کو Ajktevta کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے فوج کو فوری نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا

Scroll to Top