شاہ چارلس

برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عمر یا بادشاہت فیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

معروف فیشن میگزین برٹش جی کیو (British GQ) نے 2025 کے لیے جاری اپنی ’’دنیا کے 50 سب سے اسٹائلش افراد‘‘ کی فہرست میں شاہ چارلس کو شامل کرلیا ہے، جس سے ان کے منفرد انداز اور پائیدار فیشن کے فلسفے کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے ۔

برطانوی فیشن میگزین برٹش جی کیو (British GQ) نے 2025 کے لیے دنیا کے 50 سب سے اسٹائلش افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم بھی شامل ہیں ۔

میگزین کے مطابق 76 سالہ شاہ چارلس کو برطانوی فیشن اور کلاسک ٹیلرنگ کا سب سے بڑا سفیر قرار دیا گیا ہے۔

ان کے انداز کو دہائیوں سے ایک مثال سمجھا جاتا ہے  چاہے وہ اینڈرسن اینڈ شیپرڈ (Anderson & Sheppard) کے نفیس سوٹ ہوں، ٹرن بل اینڈ ایسّر (Turnbull & Asser) کی خصوصی شرٹس یا جان لوب (John Lobb) کے معیاری جوتے، یہ تمام چیزیں ان کے ذاتی اسٹائل کی پہچان بن چکی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑوں گی : کملا ہیرس کا دوٹوک بیان

رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ شاہ چارلس کا انداز مزید نکھرتا گیا ہے، اور وہ اپنی سادگی، نفاست اور پائیداری کے امتزاج سے ایک منفرد فیشن شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

اس فہرست میں ان کے ساتھ کئی معروف عالمی شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں جسٹن بیبر، بِل نائی، رالف لارن، شَیر، ایما کورن اور زوئی کریوٹز کے نام نمایاں ہیں ۔

دلچسپ طور پر شاہ چارلس اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد شاہی فرد (Royal) ہیں۔ وہ فیشن میں پائیداری (Sustainability) کے بھرپور حامی سمجھے جاتے ہیں اور اکثر اپنے پرانے کپڑے دوبارہ پہننے یا مرمت کرانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

شاہ چارلس نے 2020 میں میگزین Vogue سے گفتگو میں کہا تھا:
میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں چیزیں ضائع کرنا پسند نہیں، اس لیے میں انہیں مرمت کرا کے دوبارہ استعمال کرتا ہوں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس کا یہ منفرد طرزِ زندگی اور ماحولیاتی آگاہی نہ صرف ان کے فیشن ذوق کو نمایاں کرتی ہے بلکہ انہیں شخصیت اور کردار کے لحاظ سے ایک بااثر اور باوقار رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے ۔

Scroll to Top