دبئی پولیس

دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی کا خواب حقیقت میں بدل دیا

دبئی: دبئی پولیس نے کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور بچوں میں خوشی پھیلانے کے مقصد کے تحت 3 سالہ سارہ نبیل کا خواب پورا کیا، جس نے پولیس کی وردی پہننے اور لگژری پٹرولنگ گاڑی میں سیر کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔

سارہ نے مقامی اسپتال میں منعقدہ ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران یہ خواہش ظاہر کی، جس پر اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو ٹیم نے فوری طور پر اسے حقیقت میں بدلنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ93 سال کی عمر میں چل بسیں،پاکستان کا اظہار افسوس

سارہ اور اس کے خاندان کا دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی (سربراہ اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو ٹیم) اور لیفٹیننٹ مریم عیسیٰ (ڈپٹی ہیڈ) سمیت متعدد افسران موجود تھے ۔

ٹیم نے سارہ کو خصوصی تحفہ اور دبئی پولیس کی چھوٹی سائز کی وردی پیش کی، اور بعد ازاں اسے شہر میں لگژری پٹرولنگ گاڑی میں فیلڈ ٹور کرایا گیا، جہاں یادگار تصاویر بھی بنائی گئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا نےکولمبین صدرپرپابندیاں عائد کردیں،گستاو و پیٹرو کا بھی سخت ردعمل

کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی نے کہا کہ یہ اقدام دبئی پولیس کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنا، بچوں میں خوشی اور اعتماد پیدا کرنا اور قومی وابستگی کے جذبات کو اجاگر کرنا ہے ۔

Scroll to Top