چین : 5.5 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں ، دفاتر سے باہر نکل آئے

بیجنگ(کشمیر ڈیجیٹل) چین کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی 560 کلو میٹر تھی۔

حکام کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی کوریا کے قریب واقع صوبہ جیلن میں تھا۔

اس سے قبل چین کے شہر تبت میں رواں سال جنوری میں 7.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس سے کئی افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا بخار ایک اور جان لے گیا، شوہر کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن دم توڑ گئی

Scroll to Top