آئی فون 17 پرو میکس کا ٹیکس بھرنا آسان، بڑی سہولت متعارف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب پی ٹی اے (پی ٹی اے) ٹیکس کی یک مشت ادائیگی کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی۔

بینک الفلاح کے ای-کامرس پلیٹ فارم الفا مال نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کروادی، جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

الفا مال کے مطابق ماہانہ اقساط کی ادائیگی 10,825 روپے سے شروع ہوگی جبکہ قلیل مدتی منصوبے (3 یا 6 ماہ) بغیر سود کے دستیاب ہیں۔ طویل المدتی اقساط (9 سے 36 ماہ) پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔

درخواست کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آئی فون کا آئی ایم ای آئی نمبر، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “بائی ناو لیٹر” کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے تیسری قسط بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top