یوم تاسیس

میرپور : چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی قیادت میں78ویں یومِ تاسیس کی شاندار پرچم کشائی

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپور میں پرچم کشائی کی دو اہم تقاریب منعقد ہوئیں ۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں آزاد جموں و کشمیر کا پرچم لہرایا ۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی ،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض ،میئر عثمان علی خالد اور ایس ایس پی خرم اقبال نے میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچموں کو لہرایا ۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی ۔

اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے مبارک بادیں وصول کیں۔

میونسپل کارپوریشن میرپور کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر بیرسٹر سلطان سے چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

ٹھیک 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے ۔

ایک منٹ کی خاموشی کے بعد آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گے ۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی ۔

شرکاء تقریب نے ایک دوسرے کو 78 ویں یوم تاسیس کی مبارک باد دی ۔

یوم تاسیس کے موقع پر عہد کیا گیا کہ تحریک ازادی کشمیر کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے : وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا 78ویں یوم تاسیس پر خطاب

اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ، پاکستان کے استحکام ،ترقی و سلامتی ، مسلح افواج کی سربلندی ،شہداء پاک فوج اور شہداء کشمیر و پاکستان کے درجات کی بلندی سمیت فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔

Scroll to Top