محکمہ جنگلات

ضلع حویلی : محکمہ جنگلات نے یونین کونسل بھیڈی میں شہری کا مکان مسمار کر دیا

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل )ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی کی ایک ڈھوک میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک شہری کا مکان مسمار کر دیا گیا ۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اُس نے عدالت سے نوٹس جاری کروایا تھا اور 30 اکتوبر 2025ءکو پیشی کی تاریخ مقرر تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلات کا اہم اقدام: رینج آفیسر کامران خالق معطل

دوسری جانب بھیڈی میں مکان مسمارگی کے حوالے سے محکمہ جنگلات نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت کا نوٹس موصول نہیں ہوا ۔

محکمہ کے مطابق 20 اکتوبر کو حکامِ بالا کے احکامات پر مکان کی مسماری کی کارروائی کی گئی، جبکہ 21 اکتوبر کو کارروائی مکمل ہونے کے بعد نوٹس موصول ہوا جس کی تعمیل بھی کر دی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات حویلی کی ملی بھگت، ٹمبرمافیا نے ڈھوک بولی والا میں جنگل کا صفایا کردیا

Scroll to Top