ڈوپلیکیٹ سم کے ذریعے شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکالنے کا انکشاف

حیدرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)شہری کی غیرقانونی ڈوپلیکیٹ سم کا استعمال کر کے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہری سنی کمار کی شکایت پر انکوائری شروع کر دی ۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، موبائل کمپنی دفتر سے پتہ چلا میری سم کی ڈوپلیکیٹ حیدرآباد میں بغیر بائیومیٹرک نکالی گئی۔

شہری کے مطابق یہی سم بینک اکاؤنٹ سے بھی منسلک تھی جب شہری نے اکاؤنٹ چیک کیا تو 100 ٹرانزکشن کے ذریعے 85لاکھ روپے نکالےگئے۔

شہری کے مطابق نکالے گئے 85لاکھ مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے۔

شہری نے ثبوت فراہم کئے تو نجی بینک اور موبائل کمپنی سے ریکارڈ کی درخواست کی گئی لیکن نجی بینک اور موبائل کمپنی کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان، چینی 25 روپے ،پریمیم گھی اور کوکنگ آئل مزید 10 روپے مہنگا

Scroll to Top