مہنگائی کا طوفان، چینی 25 روپے ،پریمیم گھی اور کوکنگ آئل مزید 10 روپے مہنگا

ملک میں مہنگائی(inflation) کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 25 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ فی5 کلو چینی 1100 روپے تک فروخت ہونے لگی

تفصیلات کے مطابق پرچون کی دکانوں پر چینی فی کلو 200 روپے سے تجاوز جبکہ پریمیم گھی اور کوکنگ آئل میں 10 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی لیٹر یا فی کلو قیمت582 روپےتک پہنچ گئی ۔

دوسری کیٹیگری کے برانڈز 540 روپے فی لیٹر یا کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سپلائی چین کے مسائل اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث ہوا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے ملکی مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اگر درآمدی اخراجات میں کمی نہ آئی تو آنے والے ہفتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری طرف شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، عوام علاقہ کی کھڑک بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر کیخلاف ڈیڈلائن

Scroll to Top