پاکستان کابھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان، بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں عدم شرکت کا ایف آئی ایچ کو بتادیا ہے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا تھا۔

رانا مجاہد کے مطابق بھارت میں ان حالات میں جا کرکھیلنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم بھی ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق بھارتی حکام کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبرتک بھارت میں منعقد ہونا ہے، تاہم موجودہ حالات میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کسی بھی سیکیورٹی رسک میں ڈالنا ممکن نہیں۔

رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی حکام کے متعصبانہ رویے اورغیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی نہیں بنائی جا سکتی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ اگرعالمی ہاکی فیڈریشن یا بھارتی حکام کی جانب سے نیوٹرل وینیو پرمیچزکھیلنے کی پیشکش کی گئی تو فیڈریشن اس پر دوبارہ غورکرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کھیلوں میں بھی نفرت اورامتیازکوفروغ دیا ہے، ایسے ماحول میں پاکستانی کھلاڑیوں کا وہاں جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، عوام علاقہ کی کھڑک بائی پاس سڑک کی عدم تعمیر کیخلاف ڈیڈلائن

Scroll to Top