آزادکشمیر میں اسلام آباد طرز پر جدید اسمارٹ کارڈکے اجرا، بائیو میٹرک تصدیق کا نظام نافذ

میرپور ( آصف اقبال کشمیر ڈیجیٹل)نادرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مابین ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوا

اجلاس کی کی قیادت کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) میرپور سید انصر علی نے کی۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹرز (مس ونگنز) جنوبی و شمالی زونز، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایکسائز سرکل) میرپور، آڈٹ آفیسر ان لینڈ ریونیو صابر حسین بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔

اجلاس میں نادرا کی جانب سے HODای۔گورننس، پروگرام مینیجر، ای ٹی ڈی علمدار حسنین مہدی اورنادرا کی ITٹیکنیکل ٹیم نے نمائندگی کی.جن میں فضل الرحمٰن پروجیکٹ منجیر فیصل ودود, بزنس اینالسٹ, مسعود فاروق,ڈپٹی ڈائریکٹر, اشتیاق, اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد نادرا اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر میں مرکزی موٹر وہیکل رجسٹریشن اینڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم کی آٹومیشن کے منصوبے کو عملی شکل دینے سے متعلق فنانشل اور ٹیکنیکل تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں چند اہم امور زیر بحث لائے گئے جن میں آزاد جموں و کشمیر کے تمام موٹر وہیکلز مالکان کے لیے اسلام آباد کی طرز پر جدید اسمارٹ کارڈ (Motor Vehicle Identification Card) یا NFCکارڈکے اجرا، گاڑیوں کی خرید و فروخت میں شامل افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کا نفاذ تاکہ کسی بھی جعلی یا غیر قانونی لین دین کی روک تھام، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ، دونوں محکموں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور مجوزہ نظام کے لیے فنانشل اسٹرکچر، لاگت، اور عمل درآمد کے مراحل قابل ذکر تھے۔

نادرا کے نمائندوں نے اجلاس کے دوران محکمہ ان لینڈ ریونیو کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مدد سے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی، اور ٹیکس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ایک خودکار، شفاف اور محفوظ نظام کے تحت انجام دی جا سکے گی۔نادرا کی ٹیم نے ان لینڈ ریوینیو کے وفد کو بتایا کہ نادرا نےPak Identityکے نام سے ایک موبائل ایپ متعارف کروا رکھی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے موٹر وہیکلز مالکان وغیرہ اس موبائل ایپ میں Log in کرتے ہوئے digital cardحاصل کرنے اور بائیومیٹرک تصدیق کر سکیں گے اور اس آن لائن سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس سے متعلقہ جتنے سیکورٹی فیچرز درکار ہونگے و ہ نادرا منیجمنٹ خود کنٹرول کر ے گی اور اس ضمن میں موبائل ایپ میں ضروری اپ گریڈیشن بھی کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ، لاہور اور محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے مابین سنٹر لائزڈ موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی بابت معاہدہ ہو چکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایاکہ نادرا اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے آن لائن ویب پورٹل آپس میں integrateکر دیئے جائیں گے۔مزید یہ کہ نادرا سلام آباد کی طر ز پرموٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم سے متعلقہ و ڈیجیٹل کارڈ کے اجراء اور موبائل ایپ Pak Identityکے تحت تمام ترتکنیکی و عملی سہولیات آزاد جموں وکشمیر کے موٹر رجسٹریشن سسٹم کیلئے بھی فراہم کرے گا۔

پاک آئیڈینٹیٹی موبائل ایپ کے اہم فیچرز میں ڈیجیٹل وہیکل آئیڈینٹیفیکیشن کارڈ، گاڑی کے مالک کی شناخت اور رجسٹریشن کی ڈیجیٹل سہولت اور متعلقہ معلومات تک آسانی سے رسائی، بائیومیٹرک تصدیقی سروس (فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت) وغیرہ شامل ہیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ نادرا آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے یہ جدید ترین سہولیات آزاد جموں و کشمیر کیلئے فراہم کرے گا جو تاحال بقیہ صوبوں میں بھی دستیاب نہ ہیں۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو (ساؤتھ زون) سید انصر علی نے نادرا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:یہ منصوبہ آزاد جموں و کشمیر میں گاڑیوں کے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ محکمہ ان لینڈ ریونیو اور نادرا کے باہمی تعاون سے ایک جدید اور قابلِ اعتماد نظام قائم کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ محکمہ جاتی شفافیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو، حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں ڈیجیٹل گورننس اور ریونیو ریفارمز کے ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہا ہے، اور یہ منصوبہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نادرا اور محکمہ ان لینڈ ریونیو کی مشترکہ ٹیمیں جلد از جلد عمل درآمد کے فیز کو حتمی شکل دینے کیلئے تکنیکی اور فنانشل ورکنگ کی تکمیل کو یقینی بنائیں گی۔ نادرا نے اپنے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے ضروری تکنیکی سپورٹ، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے فوری طور پر فریم ورک تیار کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

مزید یہ پڑھیں:شاہ غلام قادر کا آزادکشمیر میں حکومت سازی کے فارمولوں سے لاتعلقی کا اعلان

Scroll to Top