مظفرآباد میں مرغی، پھل اور سبزیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مرغی، پھل اور سبزیوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت 343 روپے فی کلو، بریڈر مرغی کی 420 روپے، جب کہ گولڈن مرغی کی قیمت 1050 اور 850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نئی ریٹ لسٹ کے مطابق دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نئی قیمتوں کے تحت گریڈ 1 آلو 80 روپے فی کلو اور گریڈ 2 آلو 60 روپے فی کلو فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح چینی لہسن کی قیمت گریڈ 1 کے لیے 310 روپے فی کلو اور گریڈ 2 کے لیے 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

لال پیاز گریڈ 1 کے لیے 90 روپے اور گریڈ 2 کے لیے 50 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پھول گوبھی گریڈ 1 کے لیے 90 روپے اور گریڈ 2 کے لیے 70 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top