وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتےسعودی عرب کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گی،
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کریں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اس سے قبل بھی دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا

وزیراعظم کے دورہ کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا تھا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان میں 27مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کےتحت 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا تاہم اب ان مفاہمتی یادداشتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوچکی ہے اور سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والی 5 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور ان کے لیے سرمایہ بھی فراہم کیا جاچکا ہے، یہ منصوبے پاک سعودی اقدار میں اضافے کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان سے برآمدات ہوئی ہیں اور ایک سعودی سرمایہ کار نے پہلے ہی ایک مربوط میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے زمین حاصل کر لی ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھاکہ کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی مفید ملاقات ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم، پاک افغان سرحد کھلنے کا امکان

Scroll to Top