بھمبر: ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول کا ٹی ایچ کیو ہسپتال برنالہ کا دورہ ،اہم ہدایات جاری

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال برنالہ اور فرسٹ ایڈ پوسٹ موڑھا سدھا کا دورہ۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کی ،

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تفصیلی دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، ادویات کا سٹور کا ریکارڈ کی پڑتال کی علاوہ تمام شعبہ جات جس میں ای پی آئی سینٹر، ایم سی ایچ سینٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے دفتر کی عمومی صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی پڑتال کی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے24/7 عملہ کی موجودگی اور عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی

فرسٹ ایڈ پوسٹ موڑھا سدھا کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سینٹر کی عمومی صفائی ستھرائی، حاضری ریکارڈ، ادویات کا ریکارڈ، اور روزانہ کی کارکردگی کی پڑتال کی اور سروسز کو بہتر بنانے اور عوام الناس کو صحت کی بہترین سروسز باہم پہنچانے کے بارے میں سختی سے ہدایات جاری کیں

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی ، تعلیمی انقلاب کا آغاز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے چارج سنبھال لیا

Scroll to Top