لاہور: پی پی-148 سے امیدوار چوہدری یونس جٹ نےتحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی )چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ویڈیو بیان میں چوہدری یونس نے کہا کہ اب ان کا ٹی ایل پی سے کوئی سیاسی تعلق نہیں رہا ۔ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان اور پولیس پر تشدد کی سخت مذمت کی
ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ایسے اقدامات کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے، کیونکہ ملک میں استحکام ہونے سے معیشت ترقی کی راہ پر کامزن ہو گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی مارچ: اسلام آباد کسی بھی وقت سیل ، موبائل سروس معطل کرنے پرغور
دوسری جانب ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کے بعد حکومت نے تنظیمات اہلسنت سے رابطہ کیا، جس پر تنظیمات اہلسنت نے مذاکرات کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
کمیٹی میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، پیر عبدالخالق، راغب نعیمی، ثروت اعجاز قادری، مفتی کریم خان اور پیر نظام الدین سیالوی و دیگرشامل ہیں ۔
کمیٹی کے ذریعے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات دو دن کے اندر شروع ہوں گے ۔




